: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی۔ پاک مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی بربریت کھل کر دنیا کے سامنے آ
رہی ہے۔ جمعرات کو ایک بار پھر پی او کے سے ایسی تصاویر سامنے آئیں جس میں
نظر آ رہا ہے کہ پرامن مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس نے کس طرح جم کر
لاٹھیاں برسائیں۔ آج پی او کے کے لوگ یہاں پاکستان کے مظالم کے خلاف سیاہ
دن منا رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے پاک
فوج کو پی او کے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ظلم کو وہ اب اور برداشت نہیں کریں گے۔ ظاہرین نے نواز
شریف کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود کو
سنبھال نہیں پا رہا ہے۔ نواز شریف دنیا کے جس کونے میں جاتے ہیں، راحیل
شریف کا سایہ ساتھ ہوتا ہے۔ ایک اور احتجاجی نے کہا کہ ہمیں لات اور جوتے
مار کر ان کو یہاں سے باہر نکالنا ہوگا۔ ہمارے پاس پانے کے لئے بہت کچھ ہے،
کھونے کے لئے بہت کم ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار پی او کے کے لوگ پاکستان کے خلاف مظاہرہ کر چکے
ہیں۔ بتا دیں کہ پی او کے کے کوٹلی علاقے میں لوگوں نے سڑک پر اتر کر
پاکستانی فوج اور وہاں کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔